فوج کے ڈپٹی چیف امریکہ کے دورے پر جائیں گے

نئی دہلی، 16 اکتوبر âیو این آئیá ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی ہفتہ کے روز سے امریکہ کے چار روزہ دورے پر جارہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین تعاون بڑھانا ہے ۔فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹننٹ جنرل ایس کے سینی ہند- بحرالکاہل کمانڈ کے امریکی فوجی کمانڈ کا دورہ کریں گے اور امریکی فوج کی تربیت اور سازوسامان کی صلاحیتوں کے مشاہدے کے علاوہ امریکی فوجی قیادت کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس دوران فوجی تعاون، فوجی سازوسامان کی خریداری، اہم شعبوں میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور صلاحیت سازی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس دورے سے دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین آپریشنل سطح کے تعاون میں اضافہ ہوگا۔ کووڈ-19 کی پابندیوں کے باوجود ہندوستان امریکہ کے ساتھ دو مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے جا رہا ہے ، جو فروری اور مارچ میں منعقد ہونے والی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں