برقی گاڑیوں کی خریداری پر کوئی رجسٹریشن فیس نہیں

نئی دہلی، 16اکتوبر âیو این آئیá دارالحکومت میں آلودگی پر قابو پانے کی ایک مہم کے تحت اروند کیجریوال حکومت نے جمعہ کے روز برقی گاڑیوں کی خریداری پر ایک بڑی راحت دیتے ہوئے رجسٹریشن فیس نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سربراہی میں عام آدمی پارٹی âآپá کی حکومت نے اس سے قبل 11اکتوبر کو الیکٹرانک گاڑیوں پر روڈ ٹیکس میں چھوٹ دی تھی۔ ریاستی حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کےلئے برقی گاڑی کی پالیسی نافذ کی ہے ۔ اس کے تحت گاڑیوں کی خریداری کےلئے سبسڈی بھی دی جارہی ہے ۔ اس پالیسی میں دو پہیے ، آٹو رکشہ، ای-رکشہ اور مال بردار گاڑی کےلئے 30000روپے تک کی رعایت جبکہ الیکٹرک کار خریدنے کےلئے 1.5لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے ۔ سبسڈی کی رقم بجلی کی گاڑیوں کے اہل خریداروں کے کھاتے میں دو دنوں کے اندر بھجوا دی جاتی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں