پاکستان اورافغانستان نے ہندوستان کے مقابلے کورونا کو بہتر طریقے سے سنبھالا:راہل

نئی دہلی، 16 اکتوبرâیواین آئیá ہندوستان کے لیے 21-2020 کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ âآئی ایم ایفá ترقیاتی تخمینے پر مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی âبی جے پیáحکومت پر حملے کو جاری رکھتے ہوئے ، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی ہندوستان کے مقابلے میں کورونا وبا کو بہتر طریقے سے سنبھالا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پو ایک گراف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلہ دیش، میانمار، نیپال، چین، بھوٹان،پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور ہندوستان کے لیے 21-2020 کے لیے آئی ایم ایف کے اضافے کا تخمینہ دکھایا گیا ہے ۔بی جے پی حکومت کے ذریعہ ایک اور ٹھوس کامیابی۔یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے ہندوستان کی بنسبت کورونا کو بہتر طریقے سے سنبھالا۔ اس گراف سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستانی معیشت میں اس سال بڑے پیمانے پر 10.3 فیصد کی گراوٹ کا اندازہ ہے ، جو قابل ذکر ممالک میں سب سے زیادہ ہے ۔ گراف سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو اس مالی سال میں جی ڈی پی میں 0.4 فیصد اور 5 فیصد کی کمی کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف نے منگل کو اپنے تخمینے میں کہا کہ ہندوستانی معیشت، جو کورونا وبا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اس میں اس سال 10.3 فیصد کی بڑے پیمانے پر کمی کا اندازہ ہے ۔ آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین 'ورلڈ اکنامک آؤٹ لک' رپورٹ میں کہا ہے کہ حالانکہ ،2021 میں ہندوستان کی شرح نمو 8.8 فیصد کے ساتھ واپس آنے کی توقع ہے ۔اس طرح یہ سب سے تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کی صورت حال کو دوبارہ حاصل کررہا ہے ۔چین کی ممکنہ شرح نمو8.2 فیصد سے زیادہ ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں