میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کو حراست میں لیا گیا

میکسیکو سٹی، 16 اکتوبر âیواین آئیá میکسیکو کے سابق وزیر دفاع سلواڈور سنفیوگوس زیپڈا کو امریکہ کے لاس اینجلس ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔میکسیکو کے وزیر دفاع مارسیلو ایبررڈ نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا ‘‘امریکی سفیر کرسٹوفر لینڈو نے مجھے بتایا کہ سابق وزیر دفاع جنرل سلواڈور سنفیوگوس زپیڈا کوکیلیفورنیا ریاست کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے ’’۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر دفاع کے خلاف الزامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ مسٹر زیپڈا نے میکسیکو کی وزارت دفاع کا کام کاج  2012-2018 کے درمیان سنبھالا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں