خبررساں ایجنسی’کے این ایس‘ کا دفترحکام نے تالا چڑھادیا

سرینگر/محکمہ اسٹیٹ نے جمعرات کو بغیر کسی نوٹس یا بغیروجہ کشمیر نیوز سروس کے دفترواقع ایم 5/6گورنمنٹ کوارٹرس مگر مل کو تالا بند کیا ۔ جمعرات کی صبح11بجے محکمہ اسٹیٹ کے افسران کے این ایس دفتر میں داخل ہوئے اور یہاں موجود کے این ایس عملے کو فوری طور پر اپنا سامان جلدی سے سمیٹنے کے لئے کہا اور دفتر پر تالا لگادیا ۔جب کے این ایس انتظامیہ نے اس سلسلے میں حکام سے رجوع کیا تو ان کے پاس کچھ بھی کہنے کے لئے ٹھوس نہیں تھا۔جب کے این ایس انتظامیہ نے دفتربند کرنے کے حوالے سے تحریری حکمنامہ مانگا گیا تو وہ کوئی بھی تحریری دستاویز فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔
اور کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ انہیں دفتر کو  تالا بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کے این ایس انتظامیہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ دفتر کو بغیر کسی نوٹس کے تالابند کیوںکردیا گیا ؟جوکہ قانون کے منافی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں