کولگام میں ٹریکنگ مہم اختتام پذیر سکولوں سے تعلق رکھنے والے 120طلبا کی شرکت

کولگام؍اپنے نمائندے سے ؍کولگام ضلع سے تعلق رکنے والے طلبا کی ٹریکنگ مہم کل اختتام پذیر ہوئی ۔ ان کا تعلق کولگام کے چھ مختلف زون سے تھا جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے کیا تھا۔ ٹریکنگ مہم میں 60طلبا اور 60طالبات نے شرکت کی انہوں نے کولگام کے اہرہ بل اور دیگر مقامات پر ٹریکنگ کر کے مہم جوئی کے متعلق معلومات حاصل کی ۔ اختتامی تقریب پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ٹریکنگ مہم میں حصہ لینے والوں میں توصیفی اسناد تقسیم کئے۔رواں سال کے دوران یوتھ سروس اینڈ سپورٹس نے کولگام کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر مقامات پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جن میں سکولوں سے وابستہ سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔رواں برس کے دوران کپوارہ ، بانڈی پورہ اور گاندربل میں بھی ٹریکنگ مہم میں سکولی طلبا نے شرکت کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں