کورنا وائرس سے مزید 5مریضوں کی موت ، مہلوکین کی تعداد 1373  - 610فراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کیساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد87364 - شفایابی میں بھی لگا تار اضافہ 809مزید مریض صحت یاب، کل تعداد 77288

سرینگر/سی این آئی/جموں کشمیر میں سنیچروار کو ایک مرتبہ پھر کورنا میں مبتلا مریضوں کی صحت یابی میں کافی اوچھال دیکھنے کو ملی اور کل ملا کر 24گھنٹوں میں مزید 809مریض شفایاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ ادھر کورنا وائر س کی وبائی بیماری کا جموں کشمیر پھیلاؤ جار ی ہونے کے ساتھ ساتھ اموات/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 میں بھی روز بر وز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔سنیچروار کو مزید 5اموات کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1373تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران جموںکشمیر میں مزید 610فراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد87ہزار پار کر گئی ۔ ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔سنیچروار کو مزید 5مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 1373تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سنیچروار کو 5فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔جن میں چار جموں جبکہ ایک کشمیر میں ہوئی ۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاءتھے اور ان کے علاج و معالجہ کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔مزید ۵ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی 1373تک پہنچ گئی۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے سنیچرار کو مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور مسلسل جموں کشمیر میں گزشتہ 24میںگھنٹوں کے دوران 809مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ اسی دوران جموںکشمیر میں مزید 610فراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد87ہزار پار کر گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں