دفعہ 370کی بحالی ناممکن

کانگریس علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہے :مرکزی وزیر

نیوز ایجنسیز: نئی دہلی /دفعہ 370کے متعلق کانگریس کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر نے کہاکہ کانگریس علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ انہوںنے کانگریس کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ اگر اُن میں دم ہے تو بہار اسمبلی انتخابات کے دوران دفعہ/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 370کی بحالی پرلوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔ نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا گیا ہے اور اب اس قانون کی بحالی کا کوئی راستہ کھلا نہیں ہے۔ انہوںنے کانگریس پارٹی کی جانب سے دفعہ 370کی بحالی کے متعلق دئے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہار انتخابات آنے والے اگر کانگریس واقعی میں دفعہ 370کی بحالی چاہتی ہے تو بہار کے لوگوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کرئے۔ انہوںنے کہاکہ حقیقت یہی ہے کہ 370کی تنسیخ کے بعد جموںوکشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں اور لوگ بھی اب بھارت کے ساتھ پوری طرح سے جڑ گئے ہیں۔ انہوںنے کانگریس پارٹی پر سوسائٹی کو دو پھاڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ جموںوکشمیر کے لوگوں نے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے
 لہذا کانگریس کو اس پر رائے زنی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ راہول گاندھی اب چین اور پاکستان کی تعریفیں کر رہا ہے اس پر بات کرنے کے بجائے کانگریس ملک کے اندرونی معاملات کو لے کر بیانات دے رہی ہیں۔ مرکزی وزیر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 370کی تنسیخ سے جموںوکشمیر میں نہ صرف حالات بہتر ہوئے بلکہ پورے ملک کے لوگوں نے مرکز کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدامبرم نے جموںوکشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دفعہ 370کی بحالی کو لے کر ایک ہو جائے جس کی بھاجپا نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں