لارنو کوکر ناگ میں فورسز اور جنگجوؤںکے درمیان تصادم

اسلحہ اور گولی بارود برآمد،وسیع علاقہ محاصرے میں غیر ملکی عسکریت پسند جاں بحق

شاہ جنید/ کے این ایس/ یو پی آئی : اننت ناگ /جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لار نو علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا ۔پولیس نے بتایا جاں بحق جنگجو غیر ملکی ہے جو باردوی سرنگ بنانے میں ماہرتھا ۔مارے گئے جنگجو کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارودبرآمد کیا گیا۔ادھر پانپور میں پولیس نے جنگجوؤں کے ایک بالائی ورکر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ جنوبی کشمیر کے فوج کے19آر آر ،164سی آر پی ایف اور ایس او جی کوکر ناگ نے ژہ لارنو کوکر ناگ کے نزدیکی جنگلات میں 2سے3جنگجوؤں کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدعلاقے کوجمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو محاصرے میںلے کر سنیچر کی صبح تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہاں فورسزکے محاصرے میں آنے والے جنگجوؤں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے فورسز پارٹی پرفائرنگ کی ،جس دوران فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ۔پولیس جاں بحق جنگجو کی لاش اپنی تحویل میں لی ۔پولیس نے جاں بحق جنگجو کی شناخت ناصرعرف شکیل صاب عرف شکا بھائی ساکن پاکستان کے طور کی ہے، جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا ۔پولیس نے بتایا جاں بحق جنگجوکی تحویل سے ایک اے کے47 رائفل 3میگزین اور باقی قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا ہم صبح سویرے گھروں میں ہی تھے جبکہ فورسز نے مذکورہ جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لیا تھا۔ انہوں نے بتایا اس دوران/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور ساتھ ہی یہاں خاموشی چھا گئی۔ادھر پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا ہے جنگجو کو اس دوران خود سپرد گی کا موقع دیا گیا ہے تاہم جنگجونے پیشکش کو ٹھکرا کر فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے ساتھ ایک جھڑپ کا آغاز ہوا جس میں ایک غیرملکی جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔پولیس نے بتایا جھڑپ میں مارا گیا جنگجولشکرسے وابستہ تھا اور بارودی سرنگ بنانے میں ماہر تھا ۔لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کو جھڑپ والے علاقے کا فی الحال دورہ نہ کریں ۔خیال رہے وسطی کشمیر کے بڈگام علاقے میں گزشتہ دنوں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس دوران ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مفرورر ایس پی او یہاں سے فرار ہواجسکی تلاش جاری ہے ۔ادھرپولیس نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے پانپور علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو ؤں کے ایک اعانت کارکو گرفتار کرلیا ہے۔ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ فورسز نے پانپور میںجنگجوؤ کے ایک ایسے اعانت کار کی گرفتاری عمل میں لائی جو سرگرم جنگجووں کو پناہ دینے اور ان کے ہتھیار پانپور،کاکا پورہ اور کھریو علاقوں میں لانے اور لیجانے میں ملوث ہے۔پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت حارث شریف راتھر ساکن ذعفران کالونی پانپور کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں پانپور تھانے میںایف آئی آر نمبر84کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں