فٹ بال اکیڈمیوں میں سپورٹس کٹ تقسیم نیشنل وانٹر نیشنل فٹ بالرس فورم کے تقریب پر فاروق خان مہمان خصوصی

سرینگر ؍اپنے نمائندے سے ؍نیشنل و انٹر نیشنل فٹ بالرس فورم نےکل یہاں ایک تقریب پر مختلف اضلاع میں قائم کئے گئے فٹ بال اکیڈیمیوں میں (KIT)تقسیم کئے گئے۔تقریب پر لیفٹننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے اکیڈمیوں میں کٹ تقسیم کئے اس موقع پر مذکورہ فورم کے خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے اکیڈیمیوں کے ساتھ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی ۔اس موقع پر فاروق خان کا تعارف نیشنل اور انٹرنیشنل فٹ بالرس فورم کے عہدیداروں سے کرایا گیا۔ اس موقعہ پر فٹ بال کے سابق کھلاڑی محمد یوسف ڈار، خورشید احمد بابا ، محمد سعید ، اسلم پرویز ، ظہور ہارون ، معراج الدین ووڈ، سجاد ڈار اور ہلال احمد پرے بھی موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام NIFFاور نیشنل و انٹرنیشنل فٹ بالرس فورم نے ٹی آر سی ٹرف گرائونڈ پر کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں