ٹرمپ کو پھر صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری: اوبامہ

فلوریڈا 25 اکتوبر ûیو این آئیú سابق صدر امریکہ بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو اس سوال کا جواب دینے کے متحمل بھی نہیں کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے ۔جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامہ نے مذکورہ الفاظ کے ساتھ کہا کہ اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے کا موقع نہ دیں۔امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے اس استدلال سے کام لیتے ہوئے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا، برسٹل میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام ان کے حق میں فیصلہ سنائیں گے ۔
انتخابی پنڈتوں کے ایک حلقے کا بھی خیال ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن کے عوام ٹرمپ کو بے دخل کر سکتے ہیں۔یو این آئی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں