عوامی اتحادلیڈران کیخلاف نعرے بازی - الحاق کی73ویں برسی کے موقعہ پربھاجپالیڈروں وکارکنوںکی سرینگرمیںکارریلی

ہائی سیکورٹی زون والے گپکارروڑپرپیدل مارچ، ایس کے آئی سی سی میں جشن

جے کے این ایس : سرینگر/26اکتوبر1947 کواُسوقت کے مہاراجہ ہری سنگھ کی جانب سے جموں وکشمیر کے انڈین یونین میں شامل ہونے سے متعلق دستاویز الحاق پردستخط کئے جانے کے دن کومرکزمیں برسراقتدارجماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے بطوریوم جشن بنایا،اوراس سلسلے میں سری نگر میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کی ایک بڑی کارریلی کااہتمام / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کیاگیاجبکہ ریلی میں شامل بھاجپالیڈروں اورکارکنوں نے گپکارروڑ پرپیدل مارچ کرنے کے دوران فاروق عبداللہ اورمحبوبہ مفتی کی رہائش گاہوں کے باہر زوردار نعرے بازی کی ۔ سوموار کے روزٹیگور ہال کے نزدیک سے بھاجپا کارکنوں کی ایک ریلی برآمد ہوئی ،جسکی قیادت سابق ایم ایل سی صوفی یوسف ،بھاجپا کے ترجمان الطاف ٹھاکر کررہے تھے جبکہ 40تا60نجی گاڑیوں پرمشتمل اس کارریلی میں بھاجپا کے ضلعی صدور اوردیگر عہدیداربھی شامل تھے ۔ہرکار میں شامل بھاجپاکارکن ترنگا لہرارہے تھے ۔ٹیگورہال سری نگرسے یہ ریلی دریائے جہلم کے کنارے پرواقع راجباغ سڑک سے گزرتے ہوئے براستہ عبداللہ (راجباغ) پُل جب ایس کے آئی سی سی کی جانب رواں دواں تھی توگپکارروڑ پرپہنچ کر گاڑیوں میں سوار بھاجپا لیڈر اورکارکن گاڑیوں سے نیچے اُترے اورانہوں نے سابق وزیراعلیٰ وپیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورسابق وزیراعلیٰ وپیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ کی نائب صدرمحبوبہ مفتی کی رہائش گاہوں کے باہر سے پیدل مارچ کرتے ہوئے زوردارنعرے بازی کی ۔بھاجپا کارکن نعرے بازی کررہے تھے کہ دیش کے غداروں کو۔۔۔،گپکار اعلامیہ ہائے ہائے ،بھارت ماتاکی جے ،وغیرہ وغیرہ ۔اس دوران ٹیگور ہال سے برآمد ہونے والی اس کارریلی کیلئے سیکورٹی کے کافی سخت انتظامات کئے گئے تھے ،کیونکہ جس راستے سے یہ کارریلی گزرنے والی تھی ،وہاں پہلے ہی جگہ جگہ پولیس وفورسزکے اہلکار تعینات رکھے گئے تھے جبکہ کارریلی میں شامل گاڑیوں کے گزرتے وقت کچھ مقامات پر سڑک سے چلنے والی دوسری نجی ومسافر گاڑیوں کوکچھ وقت کیلئے روکاگیا۔عبداللہ برج متصل دوردرشن کے آرپارکارریلی کی وجہ سے کچھ وقت کیلئے ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوئی ۔گپکارروڑ پرفاروق عبداللہ ،محبوبہ مفتی اورگپکار اعلامیہ میں شامل دوسرے لیڈروں کیخلاف نعرے بازی کرنے کے بعدبھاجپالیڈراورکارکن پھرگاڑیوں میں سوار ہوئے ،اوریہ کارریلی یہاں سے جھیل ڈل کے کنارے پرواقع ایس کے آئی سی سی پہنچی ،جہاں بھاجپا کے لیڈروں اورکارکنوں نے الحاق کی 73ویں برسی کی مناسبت سے جشن منایا،جسکے بعدکارریلی میں شامل لیڈروں اورکارکنوں نے یہاں ظہرانہ بھی کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں