نمتہ ہال چاڈورہ میں سی آر پی ایف پر گرنیڈ حملہ فورسزکی طرف سے علاقے کی ناکہ بندی

یو پی آئی : سرینگر////وسطی ضلع بڈگام کے نمتہ ہال چاڈورہ میں مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کیمپ پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ خبر رساں ایجنسی یوپی آئی کے مطابق جمعہ کی شام کو نمتہ ہال چاڈورہ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مشتبہ جنگجوؤں نے 43بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں کیمپ کے باہر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ سی آر پی ایف ذرائع نے گرنیڈ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں