لفٹینٹ گورنر نے کے کے شرما کو سٹیٹ الیکشن کمشنر کی حثیت سے عہدے کا حلف دلایا

سرینگرلفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج کیول کمار شرما کو سٹیٹ الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف دلایا ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کے کے شرما کو اس نئی تقرری کیلئے مبارکباد پیش کی ۔ اس سے قبل کے کے شرما لفٹینٹ گورنر کے مشیر کی حثیت سے اپنے فرایض انجام دے رہے تھے ۔ اس موقعہ پر لفٹینٹ گورنر کے مشیت فاروق خان ، آر آر بٹھناگر ، بصیر خان ، چیف سیکرٹری ، فائنانشل کمشنر خزانہ ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی ، پرنسپل سیکرٹری بجلی و اطلاعات ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت ، کمشنر سیکرٹری انتخابات و ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج اور کے کے شرما کے اہلِ خانہ موجود تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں