دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش بر آمد پولیس نے تحقیقات شروع کر کے کیس درج کر لیا

کے این ایس : سرینگر ؍پولیس نے سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں ایک غیر شناخت شدہ لاش برآمد کر لی ہے پولیس نے بتایا انہوں نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ( کے این ایس ) کے مطابق سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں مقامی لوگوں نے جمعہ کو دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش کو دیکھ فوری طور پولیس کو مطلع کیا ہے ۔اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک پارٹی کو روانہ کر کے لاش کوبر آمد کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لیا ہے۔پولیس نے بتایا لاش کسی مرد کی ہے جس کی عمر اندازے کے مطابق 50سال تک کی ہے ۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں