ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کیخلاف کھیلنے پر متفق - ایشین چمپئنزٹرافی کے شیڈول کا اعلان،دونوں ممالک کی حریف ٹیمیں 13مارچ کو قوت آزمائی کیلئے تیار

پاکستان اور بھارت ہاکی کے میدان میں ایک دوسرے کے جلد مدِ مقابل آنے والے ہیں۔ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کی جانب سے آئندہ برس ہونے والے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اے ایچ ایف کے مطابق یہ ایونٹ آئندہ برس 11 سے 19 مارچ 2021 کے درمیان بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 11 مارچ سے ہی جنوبی کوریا کے خلاف میچ سے کرے گی۔پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ ملائیشیا، تیسرا بھارت، چوتھا جاپان اور پانچواں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا گروپ میچ 13 مارچ 2021 کو کھیلا جائے۔ایونٹ کے تمام گروپ میچز 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل 18 مارچ اور فائنل مقابلہ 19 مارچ کو ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں