پوری دنیا میں کورونا وبا سے 13.38 لاکھ افراد ہلاک - متاثرین کی تعداد بڑھ کر پانچ کروڑ سے زیادہ ہوگئی

واشنگٹن/ایجنسیز/18 نومبر/ : کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں کے درمیان دنیا میں اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر پانچ کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وبا سے اب تک 13.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ پوری دنیا میں درج کئے گئے کورونا کے مجموعی معاملوں میں سے 48 فیصد معاملے امریکہ، ہندوستان،برازیل کے ہیں۔ اس وبا سے متاثر لوگوں اور اموات کی تعداد کے معاملے میں پہلے ،دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب امریکہ، ہندوستان اور برازیل ہیں۔ اس انفیکشن سے تیزی سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملوں میں ہندوستان ، برازیل اور امریکہ بالتریب پہلے ، دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے ۔ امریکہ کے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجیئنرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا کے 190 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 55,624,484 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 13,38,100 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ اس وبا سے زیادہ متاثر اور اموات کے معاملے میں یہ پہلے مقام پر ہے اور صحتیاب ہونے والوں کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے ۔ امریکہ میں اب تک 11,357,244 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 248,600 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ جرمنی میں اس وائرس کی زد میں 8.43 لاکھ لوگ آچکے ہیں اور 13,138 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ایران میں اس وبا سے اب تک 7.88 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 42,461 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ جنوبی افریقہ میں تقریبا 7.54 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 20,432 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔
پولینڈ میں متاثروں کے 7.52 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور 10,848 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ یوکرین متاثروں کے معاملے میں ببلجیم سے آگے نکل گیا ہے جہاں متاثروں کی تعداد 5.73 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 10,168 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں