آنجہانی اندرا گاندھی کو مودی کا خراج عقیدت

نئی دہلی،19نومبر(یواین آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 103ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کر کے اپنے پیغام میں کہا کہ سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت۔سابق وزیر اعظم کی پیدائش 19نومبر1917 میں ہوئی تھی اور 1966 سے 1977 کے درمیان ملک کی اولین خاتون وزیر اعظم رہیں۔اس کے بعد 1980 میں عام انتخابات جیتنے کے بعد وہ پھر وزیر اعظم بنیں ۔1984میں ان کے سیکورٹی گارڈوں نے ان کو قتل کردیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں