زراعتی اصلاحات کے قوانین کیخلاف درخواست کو بحال کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت -  کیا پارلیمنٹ کو ایسے قوانین منظور کرنے کا حق ہے ؟درخواست گزار کا سوال

نئی دہلی، 19 نومبر (یواین آئی) -  سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز زراعتی اصلاحات سے متعلق قوانین کو چیلنج کرنیوالے ایک وکیل کی درخواست کو پھر سے بحال کردی ہے ۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی زیر قیادت تین رکنی بنچ نے درخواست گزار ایڈووکیٹ منوہر لال شرما کے دلائل سننے کے بعد درخواست کو بحال کرنے کی ہدایت دی۔ جسٹس بوبڑے نے سماعت کے بعد حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کو بحال کیا جاتا ہے اور دو ہفتے کے بعد اس پر سماعت ہوگی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سماعت کے دوران تکنیکی غلطی کی وجہ سے اپنا کیس پیش نہیں کرسکے اور ان کی درخواست سماعت کے بغیر خارج کردی گئی۔ اس کے پیش نظر انہوں نے عدالت سے درخواست بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر شرما نے سماعت کے دوران کہا کہ ان کی درخواست میں قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا قانونی سوال صرف یہ ہے کہ کیا پارلیمنٹ کو ایسے قوانین منظور کرنے کا حق ہے ؟۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں