روس میں غیر ملکی انٹرنیٹ پلیٹ فارم کیخلاف بل

ماسکو، 19 نومبر (ایجنسیز) :  روسی میڈیا کو سینسر کرنے والے غیر ملکی انٹرنیٹ پلیٹ فارم کو پابند کرنے کے لیے پارلیمنٹ ڈیوما میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بل مختلف پارٹیوں کے اراکین کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جسے آج پیش کیا جانا ہے ۔ ذرائع نے کہا،‘اس نئے بل میں نہ صرف آن لائن پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کا ذکر ہے بلکہ اس میں اس طرح کے پلیٹ فارم کے ٹریفک کو کم سلو کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ کسی کو انتظامی جرائم کے ضابطوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے ۔ اس مسودے میں نہ صرف ٹریفک کو سلو کرنے کے منصوبوں کا تصور کیا گیا ہے بلکہ روس کی نگراں میڈیا ادارے روسکومنادزور کی ضروریات کی تکمیل میں ناکام ہونے پر جرمانہ لگانے کی بھی بات کی گئی ہے ’۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں