دراندازی کے پیش نظرکنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے:ڈی جی بی ایس ایف - بی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر پوری وادی میں فورسز کو چوکس رکھا گیا ہے:آئی جی

یو پی آئی :  سرینگر/ یہاں ایک تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل راکیش آستھانہ نے کہاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں موجود عسکریت پسند اس طرف آنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاہم حد متارکہ پر تعینات افواج پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ بی ایس ایف ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ سرحدوں پر حالات پوری طرح سے قابو  میں ہیں تاہم خفیہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران دراندازی کے واقعات میں اضافہ کو خارج ا زامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت دراندازی کیلئے موزون وقت ہے تاہم حد متارکہ پر تعینات افواج کو سخت ہدایات جاری کیں گئی ہیں کہ وہ چوبیس گھنٹے متحرک رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے اس موقع پر بتایا کہ سرحدوں کی صورتحال پر خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بی ڈی سی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی کشمیر نے بتایا کہ سبھی تیاریاں مکمل کیں گئی ہیں جبکہ سرگرم عسکریت پسندوں پر دباو بنائے رکھنے کی خاطر شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں