سرینگر میئر کے عہدے کےلئے تین امیدوار میدان میں نشست کےلئے 25نومبر کو ہونے والے الیکشن میں کانٹے کی ٹکر متوقع

سرینگر؍سرینگر مئیر کے عہدے کےلئے اب تک تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگیاں داخل کی ہیں ۔ سرینگر مئیر کے عہدے کےلئے 25نومبر کو انتخابات ہونے واہے ہیں ۔ اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق سرینگر مئیر کے عہدے کےلئے اب تک تین امیدواروںنے کاغذات نامزدگیاں داخل کی ہیں۔جن میں جنید اعظم متو، شیخ عمران کے علاوہ اعجاز رسول شامل ہیں ۔ سیکریٹری سرینگر میونسپل ( جاری صفحہ نمبر ۱۱پر)
کارپوریشن محمد اکبر صوفی نے کہا ہے کہ کل سنیچروار کو مئیر کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک صرف تین امیدواروںنے کاغذات جمع کئے تھے ۔ جن میں سابق میر ، سابق ڈپٹی میر اور کانگریس پارٹی سے وابستہ ایک رکن شامل ہے ۔ سرینگر مئیر کےلئے انتخابات 25نومبر کو ہورہے ہیں ۔یاد رہے کہ سرینگر مئیر کی کرسی اُس وقت خالی ہوئی تھی جب سابق میر جنید اعظم متو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں