پونچھ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری ،2خواتین زخمی  دونوں اطراف کے لوگ گھروں میں محصور

یو پی آئی - سرینگر؍پونچھ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید شلنگ کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوئیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شلنگ کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سنیچر کی شام کو پونچھ کے دالان سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا آغاز ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ شام سات بجکر 20منٹ پر پاکستانی رینجرس نے گولہ باری شروع کی جس وجہ سے کئی شیل رہائشی علاقے کے نزدیک زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ( جاری صفحہ نمبر ۱۱پر)
 جس کے نتیجے میں دو خواتین جن کی شناخت منشا بی اور سکینہ بی کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوئیں چنانچہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جس وجہ سے دو خواتین زخمی ہوئیں ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی شلنگ کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں اطراف کے درمیان جاری شلنگ کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں