ڈویژنل کمشنر نے اننت ناگ کا دورہ کیا ڈی ڈی سی انتخابات کےلئے کئے جارہے انتظامات کا لیا جائزہ

اننت ناگ/ ڈویژنل کمشنر کشمیر ، مسٹر پی کے۔ پولے نے کل اننت ناگ کا دورہ کیا اور ضلع میں ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچایت اور یو ایل بی ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔مسٹر پول نے جی ڈی سی ، بوائز اننت ناگ کا بھی دورہ کیا جہاں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو انتخابی تربیت فراہم کی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ، (ڈی ای او) مسٹر کے کے سیسھا اور اے سی ڈی ، جو ضلع میں انتخابی تربیت کے نوڈل آفیسر ہیں ، ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینرز پر زور دیا کہ وہ پولنگ عملے ( جاری صفحہ نمبر ۱۱پر)
 کو ای وی ایم اور بیلٹ باکسوں کی مکمل تربیت دیں تاکہ شفافیت کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ ڈیو کام کو نوڈل افسران نے ضلع میں پولنگ عملے کی تربیت کے لئے شیڈول کے بارے میں مفصل جانکاری دی۔بعد ازاں ڈویژنل کمشنر ڈی ای او کے ہمراہ گرائنڈ میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔
اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی ڈی ڈی سی الیکشن اور پنچایت / یو ایل بی کے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں