نگروٹہ تصادم کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ملی ٹینٹ نالے کے ذریعے جموںمیں داخل ہو گئے

یو پی آئی - سرینگر؍سراغ رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ نگروٹہ تصادم میں جاں بحق ہوئے چار جنگجو ؤں نالہ کے ذریعے جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پرپہنچے ۔ جموں سرینگر شاہراہ پر گزشتہ روز ہوئے خونین تصادم جس میں چار جنگجو جاں بحق ہوئے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سراغ رساں ایجنسیوں نے مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ سونپی ہے جس ( جاری صفحہ نمبر ۱۱پر)
میں بتایا گیا کہ عسکریت پسند شکار گڑھ نالہ کے ذریعے بھارتی حدود میں داخل ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق نالہ کے ذریعے جونہی ملی ٹینٹ اس طرف آئے تو وہ جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر پہنچے جہاں پر پہلے سے ہی ٹرک اُن کے انتظار میں تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بات کے ثبوت اکھٹا کئے جارہے ہیں کہ غیر ملکی جنگجو کیسے اس طرف آئے اور کن لوگوں نے اُن کی مدد کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں