انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےشالیمار میں تاجر کے گھر پر چھاپہ اور تلاشی کاروائی

اے پی آئی - سرینگر ؍انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہرسرینگر کے کئی علاقوں میں تاجروں کے گھروں پرچھاپے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بار جی شالیمار میں تلاشی کاروائیوں کے دوران انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اہم ثبوت اور دستاویزات اپنی تحویل میں لینے کادعویٰ کیا۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شہرسرینگر کے کئی علاقوںمیں چھاپہ ما رکاروائیوں   ( جاری صفحہ نمبر ۱۱پر)
 کاآغاز پھر سے کردیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں حاصل کرنے والوں نے ٹیکس ادا نہیں کیاہے اور محکمہ کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں ان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کی نوبت آگئی ۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیم نے بار جی شالیمار ہارون کے علاقے میں ایک تاجرکے گھر پر چھاپہ ڈالااور تلاشی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
دوران ٹیم نے خصوصی دستاویزات اور اہم ثبوت اپنی تحویل میں لینے کادعویٰ کیا ۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب اس سے پہلے بھی کئی تاجروں کے گھروں پرچھاپے ڈالے گئے تھے جس کے دوران یک کروڑ 42لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی بر آمد کی گئی تھی اور کئی دنوں کی خاموشی کے بعد انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے تلاشی کارروائی دوبارہ شروع کی ۔باخبر زذرائع کے مطابق وادی کشمیرمیںتیس سے زیادہ تاجروں بیروکریٹوں سابق ممبران اسمبلی سابق وزراءکے گھروں پر بھی آ نے والے دنو ں کے دوران چھاپے ڈالے جاسکتے ہیں او رانکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کوجانکاری ملی ہے کہ کروروں روپے مالیت کی بے نام جائیداد حاصل کی گئی ہے اورٹیکس دینے میں ایسے لوگ مختلف حیلے بہانے تلاش کرکے محکمہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرہے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں