کورونا کیسوںمیں اضافہ جاری ،مزید 608افراد متاثر ،تعداد105984ہوئی

2 مریض جاں بحق ، مہلوکین کی تعداد 1624ہوئی

سرینگر/ سی این آئی ؍جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میںسنیچروار کو غیر معمولی اوچھال دیکھنے کو ملا اور 608نئے مثبت معاملات کا اضافہ ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد105984تک پہنچ گئی ۔ تازہ معاملات میں جموں سے 279اور کشمیر سے 311نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 564مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ ادھر کورنا کے باعث اموات میں بھی روز بر وز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ سنیچروار کو مزید 2اموات کے ساتھ ہی مہلوکین ( جاری صفحہ نمبر ۱۱پر)
کی تعداد 1624پہنچ گئی۔ سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ سنیچروار کو مزید 2مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 1624 تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سنیچروار کو 2افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاءتھے اور ان کے علاج و معالجہ کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔جن میں01جموں جبکہ 01 ہلاکتیں کشمیر میںہوئی ۔ مزید 2ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی 1624تک پہنچ گئی۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد میںبھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 564نئے مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔اسی دوران سنیچروار کو غیر معمولی اوچھال دیکھنے کو ملا اور 608نئے مثبت معاملات کا اضافہ ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد105984تک پہنچ گئی ۔ تازہ معاملات میں جموں سے 279اور کشمیر سے 311نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 564مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں