پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ

نئی دہلی ، 21 نومبر (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز لگاتار دوسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 48 دنوں تک مستحکم رہنے کے بعدجمعہ کے روز قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 20 سے 23 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 15 سے 17 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔دہلی میں ڈیزل 20 پیسے اور پٹرول 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخیرے میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیدوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں