القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری انتقال کرگئے، عرب میڈیا کا دعویٰ

ریاض/ 21نومبر/ایجنسیز/ : عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے ہیں۔ عرب نیوز کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری دمے کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی موت گزشتہ ہفتے غزنی میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایمن الظواہری کی عمر 69 برس تھی اور ان کا تعلق مصر سے تھا، آخری بار ان کا ویڈیو پیغام ستمبر 2020 میں نائن الیون کے موقع پر سامنے آیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، فی الحال ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔ خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی باگ دوڑ ایمن الظواہری نے سنبھال رکھی تھی اور وہ ان کے قریب ترین رفقاء میں سے تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں