کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا، 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی - رہائشی علاقے بھی زد میں آگئے ،ایرانی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں بھی ایک راکٹ گرا

کابل/21نومبر/ایجنسیز/ - افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر پر دو سمتوں سے راکٹوں کی بارش کردی گئی۔ افغان وزارت داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 23 راکٹ حملوں کی تصدیق کی جس میں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں پر بھی راکٹ فائر کیے گئے جب کہ ایک راکٹ کابل میں موجود ایرانی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں بھی گرا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شاہراہِ نیو ایریا کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق اسپتال ذرائع نے راکٹ حملوں میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں