ڈونالڈ ٹرمپ کابیٹا بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن/21نومبر/ ایجنسیز/ : امریکی صدر ٹرمپ کے بڑے بیٹے بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ 42 سالہ ڈونلڈ جون ٹرمپ جونیئر کے ترجمان نے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جونیئر ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جونیئر ٹرمپ کو کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں اور وہ کووڈ 19 کے حوالے سے مکمل طبی مشوروں پر عمل کررہے ہیں۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ جونیئر ٹرمپ کو رواں ہفتے کے آغاز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔ جونیئر ٹرمپ امریکی صدر کے دوسرے بیٹے ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے، اس سے قبل ان کے 14 سالہ بیٹے کو بھی گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ تیزی سے صحتیاب ہوگئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں