خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور/ 21نومبر/ ایجنسیز/ : تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں ٹی ایل پی کے کارکنوں اور عقیدت مندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سربراہ ٹی ایل پی خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی نے پڑھائی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں