محبوبہ مفتی کے بیان پر پولیس کی وضاحت

یو پی آئی :    سرینگر/پولیس نے پی ڈی پی صدر کے اُس بیان جس میں انہوںنے الزام لگایا تھا کہ پارٹی سے وابستہ لیڈر کو آئے روز تھانے پر طلب کیا جاتا ہے کے جواب میں پولسی نے بتایا کہ سابق جنگجوئوں کو پروفائل اپڈیٹنگ کی خاطر طلب کیا جارہا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ رہا شدہ جنگجووں اور بالائے زمین کارکنوں کو ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران متعلقہ پولیس تھانوں میں طلب کیا گیا ہے تاکہ اْن کے پرفائل کو اپڈیٹ کیا جاسکے۔پولیس کا یہ بیان پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سے وابستہ روف بٹ کو شیر گڑھی پولیس تھانے میں طلب کرکے اْسے ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے تک تھانے میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔ پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’ہر الیکشن کے دوران وہ رہا شدہ جنگجوں/بالائے زمین کارکنوں کو پولیس تھانوں میں بلاکر اْن کا پروفائل اپڈیٹ کرتے آئے ہیں۔بٹ کو بھی تھانے میں بلایا گیا کیونکہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھا‘‘۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں