چرار شریف میں درجنوں افراد کووڈ پازیٹو قرارمحکمہ صحت نے پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا

سی این ایس :  سرینگر/بڈگام ضلع کے قصبہ چرارشریف میں معروف شاخساز محلے میں گذشتہ ہفتے ہوئی ایک کورئونا مریض کی موت واقع ہونے کے بعد تعزےت پرسی پر گئے کئی لوگوں کو ہوئی کرونا انفیکشن نے اسوقت یہاں عام لوگوں کو پریشانیوں میں مبتلاکر دےا۔ اسی محلہ کے باشندگان کا کرونا ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں سے درجنوں اشخاص کو مثبت پایا گیا۔ اگرچہ عالمی گائیڈ لائین کے تحت اپنے گھروں کے اندر بند کمروں میں قرنطین میں رکھا گیا تاہم ممکنہ انفیکشن سے بچنے کیلئے مےو نسپلٹی نے اینٹی سپرے چھڑکائوکیا گےا۔ مےونسپل کمےٹی چرارشرےف کے اےگز ےکےٹےو نے لائوڈ اسپیکروں سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ لوگوں کی آزاد نقل وحرکت روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ مذکورہ پورے وارڈ کو ریڈ زون قرار دیکر وہاں دکانداروں اور رہائشی پذیر اشخاص کو اعلاناً اپنی سرگرمیاں مختصر کرنے کی ہدایت دی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اگر شاخساز محلہ کے متاثرین نے مکمل احتیاط سے کام نہیں لیا تو اگلے دنوں کے دوران یہ پورے علاقے کیلئے باعث پریشانی ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں