ڈی ڈی سی چنائو قریب آتے ہی چھاپوں اور محاصروں کا سلسلہ تیز- املرترال اور سوپور میں تلاشی کارروائیاں، مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے، سامبورہ میں جنگجو مخالف آپریشن پُر امن طور اختتام پذیر

 یو پی آئی/کے این ٹی : سرینگر/فوج اور پولیس نے ضلع ترقیاتی کونسل کے الیکشن قریب آتے ہی جنگجوں مخالف کامیاب کاروایئوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے پوری وادی میں چھاپوں اور محاصروں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔کے این ٹی کے مطابق فوج اور پولیس نے ہفتے کو املر ترال،اور قصبہ سوپور کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔نمائندے کے مطابق فوج اور پولیس نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کرمکانوں کی تلاشی لی،جبکہ اس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے۔سرکاری فورسز نے اس دوران جنگجوں کے نقل وحمل کو مانیٹر کرنے کیلئے جاسوسی طیاروں کو بھی فضا  میں چھوڈ دیا۔تاہم اس دوران اگر چہ کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی مگر بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے سرگرم جنگجوں کے لواحقین سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے انہیں ذہنی کوفت کا نشانہ بنایا ہے۔ادھرفوج اور پولیس نے مشترکہ محاصروں اور چھاپہ مار کاروایئوں کے دوران اونتی پورہ میں دو بالائہ زمین ورکروں کو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق شوپیان میں دو الگ الگ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جنگجوں کے ساتھ مبینہ رابطہ رکھنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس دوران فوج 42 راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے املر ترال کو محاصرے  میں لیکر تلاشی کاروائی عمل میں لائی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ایک سرکاری عہدار نے بتایا کہ وادی میں ضلع ترقیاتی کونسل کے الیکشن کو پرامن طور اختتام پہنچانے تک حساس علاقوں میں فورسز کی گشت بڑھانے کے علاوہ جنگجو مخالف کامیاب کاروایئوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔دریں اثنائسانبورہ پلوامہ میں کئی گھنٹوں تک جاری جنگجو مخالف آپریشن اختتام پذیر ہوا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ کے مطابق تلاشی آپریشن پُر امن طورپر پایہ تکمیل کو پہنچا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سنیچر سہ پہر کے بعد سانبورہ پلوامہ گائوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ بھی باریک بینی سے چیک کئے گئے تاہم اس دوران کوئی قابلِ اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد آپریشن کو اختتام تک پہنچایا گیا۔ یو پی آئی نے اس ضمن میں جب ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے کہاکہ آپریشن پُر امن طورپر اختتام پذیر ہوا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ اس بارے میں جو بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ حقیقت سے بعید ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں