جنگجوئوں کے اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

سرینگر/یو پی آئی /پولیس نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے پلوامہ میں جیش سے وابستہ جنگجووں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ترال اور پونپور میں عمل میں لائی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان ترال اور پانپور میں جنگجووں کو پناہ وغیرہ فراہم کرتے تھے اور ان کیلئے ہتھیار ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے تھے۔پولیس نے دونوں کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس ضمن میں پولیس تھانہ ترال اور پانپور میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں