دہلی ہاف میراتھن میں عالمی ریکارڈ یافتہ کوسیگی اور یشانیہ دوڑیں گی

نئی دہلی،21 نومبر (یواین آئی) میراتھن کی عالمی ریکارڈ یافتہ بریگیڈ کوسیگی اور عالمی ہاف میراتھن میں ریکارڈ بنانے والی الابیل یشانیہ 29 نومبر کو راجدھانی میں ہونے والی ایئرٹیل دہلی ہاف میراتھن کے 16 ویں ایڈیشن میں دوڑیں گی ۔اسپانسروں نے سنیچر کے روز ان ایتھلیٹوں کے میراتھن میں حصہ لینے کی تصدیق کی جس سے اس سال خواتین کے زمرے میں مقابلہ کافی سخت ہوگیا ہے۔ کوسیگی نے اکتوبر 2019 میں شکاگو میراتھن میں 2:14:04 کا وقت لیا تھا اور خاتون ورلڈ میراتھن کا ریکارڈ ایک منٹ سے زیادہ وقت سے توڑ تھا۔ یشانیہ شکاگو میں دوسرے نمبر پر رہی تھیں اور انہوں نے 2:20:51 کا وقت لیا تھا۔اس سال فروری میں راس الخیمہ ہاف میراتھن میں ایتھوپیا کی یشانیہ نے64:31 منٹ کا عالمی ریکارڈ بنایا جبکہ کوسیگی 64:49 منٹ کا وقت لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں