دفعہ 370کی اب کسی بھی صورت میں بحالی ناممکن

جموں میں مرکزی وزیر کی تقریر، کہا بی جے پی تمام مسائل حل کرے گی

یو پی آئی : سرینگر؍جموںوکشمیر میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے امور دفاع کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ گپکار الائنس لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے واضح کیا کہ دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کیا گیا ہے لہذا جو بھی سیاسی پارٹی اس قانون کی بحالی کی بات کرتی ہیں دراصل وہ    ( جاری صفحہ نمبر ۱۱پر)
لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموں میں چناو ریلی سے خطاب کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے امور دفاع انو راگ ٹھاکر نے کہاکہ موجودہ بی جے پی قیادت جموںوکشمیر کے لوگوں کے مسائل اُن کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی جموںوکشمیر میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے اور لوگوں کو ہر سطح پر انصاف فراہم کرنے کے وعدئے پر کاربند ہے۔ انہوںنے کہاکہ گپکار الائنس دفعہ 370کی بحالی کی باتیں کر رہے ہیں
تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کیا گیا ہے لہذا یہ قانون کسی بھی صورت میں بحال نہیں ہوسکتا۔ کسی لیڈر کا نام لئے بغیر مرکزی وزیر نے کہا کہ کئی سیاستدان چین سے مدد مانگنے اور کچھ پاکستان کی بولی بول رہے ہیں جن کو عوام نے اب مسترد کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل کانفرنس چین کی مدد سے 370کی بحالی چاہتی ہے جبکہ پی ڈی پی صدر نے تو قومی ترنگے کی توہین کی ہے اب اُن سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں