بیروہ چیوہ ڈارہ کے معصوم بچے کی پُراسرار موت ایک لڑکے اور لڑکی سے پوچھ گچھ ،اہم انکشافات متوقع

کے این ٹی : سرینگر/ بڈگام میں پولیس نے تین سالہ لڑکے کے قتل کی تحقیقات میں تیزی لائی ہے ۔اطلاع کے مطابق اس سلسلے میں ایک لڑکے اور لڑکی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کسی حد تک قتل کے اس معمے کو حل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں دسمبر کے پہلے مہینے میں/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 بیروہ کے چیوہ ڈارہ علاقے میں تین برس کا معصوم بچہ جو اپنے گھر سے باہر کھیل رہا تھا مردہ حالت میں پایا گیا ۔جس پر اس کے لواحقین نے بتایا کہ مذکورہ بچہ نہ تو حادثاتی موت کا شکار ہوا ہے اور نہ ہی وہ قدرتی موت مرا ہے بلکہ اس کے موت کی تحقیقات کی جانی چاہئے چنانچہ پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ایک لڑکے اور لڑکی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔مزید انکشافات متوقع ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں