اپنی نوعیت کا پہلا’ واٹر اے ٹی ایم ‘نصب شہر میں 30مقامات پر جدیدسہولت بہم رکھنے کافیصلہ

جے کے این ایس : سری نگر/اب اے ٹی ایم سے روپے کیساتھ ساتھ صاف پینے کاپانی بھی ملے گا،کیونکہ ضلع انتظامیہ سری نگر کی پہل پرسری نگرمیں حکام نے اپنی نوعیت کا پہلا’ واٹر اے ٹی ایم ‘نصب کیا۔معلوم ہواکہ بیماروں/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اورتیمارداروںکوپینے کاصاف پانی ہمہ وقت فراہم کرنے کیلئے شہرکے شیرین باغ علاقہ میں قائم سپراسپیشلٹی اسپتال میں بدھ کے روز اپنی نوعیت کاپہلا’واٹر اے ٹی ایم ‘Water-ATMنصب کرکے چالوکیاگیا۔اس اے ٹی ایم سے ضرورت مندلوگ پینے کاصاف پانی حاصل کرسکتے ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ سرینگر ضلع میں زیادہ سے زیادہ عوامی مقامات پر قائم کی جانے والی30 ایسی سہولیات میں سے پہلا اے ٹی ایم بدھ کے روز عوام کے نام وقف کیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ ضلع انتظامیہ سری نگر اور جل شکتی ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے ڈی ایم ایف ٹرسٹ کے ذریعہ واٹر اے ٹی ایمز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں