ڈی ڈی سی اُمیدواروں نے جعلی ووٹنگ کا الزام لگایا اُمیدواروں اور ان کے حامیوںنے کیا سخت احتجاج

سرینگر/ڈی ڈی سی کے ساتویں مرحولے کے تحت بدھ کو ہوئے انتخابات کے دوران پانچ امیدواروںنے ووٹنگ کے دوران جعلی ووٹنگ کا الزام عائد کرتے / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
ہوئے اپنے حامیوں کے ہمراہ احتجاج کیا اور حلقہ انتخاب کیلئے نئی ووٹنگ کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر میں بدھ کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کا ساتواں مرحلہ منعقد ہوا ۔ اس دوران پونچھ کے مینڈھر بھی کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے پانچ امیدواروں جن میں نذیر احمد ، پروین سرورخان، عاقب خان، غلام نبی اور طاہر علی مرزا اور ان کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں جعلی ووٹروںنے ووٹ ڈالے ۔ مذکورہ امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ کیلئے نئے الیکشن کرائے جائیں ۔ اس دوران ایڈیشنل ایس پی پونچھ خالد، امین، ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساہل جنڈیال، ایس ڈی پی او زیڈ اے جعفری تحصیلدار منڈھیر ، ڈاکٹر وکرم کمار اور ایس ایچ او منظور کوہلی جوئے موقع پر پہنچے جن کے سامنے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ کے مختلف پولنگ مراکز میں نئے انتخابات کو عمل میں لایا جائے ۔ اس کے علاوہ انہوںنے جعلی ووٹروں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں