ترکول بل پٹن میں الیکشن گاڑیوں کے قافلے پر پتھراؤانتخابی اُمیدوار کا بیٹا زخمی، 4گاڑیوں کو نقصان

؎؎؎؎؎؎سرینگر/اے پی آئی/ ترکول بل پٹن کے میں سنگباری ہونے اور 17سالہ نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے پیپلز کانفرنس کے سرپنچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔ ترکول بل پٹن میں اس وقت سنسنی/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کاماحول پھیل گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے گاڑیوں کے قافلے پر سنگباری شروع کی گئی جس کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب گاڑیوں کے شیشے چکناچور ہوئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامز دامیدوار کا 17سالہ لڑکا پھتر لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا جس سے علاج کےلئے اسپتال میں بھرتی کیاگیا ۔ترکول بل پٹن میں سنگباری کاواقع رونماءہونے 17سالہ لڑکے کے زخمی ہونے اور نصف درجن کے قریب گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے بعد پولیس نے پیپلز کانفرنس کے سرپنچ کے خلاف ایف آ ئی آر زیرنمبر 315/2020U/S341,148 ,336,427IPCدرج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کے مطابق سنگباری کے دوران چار گاڑیوں کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچاہے ۔    

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں