کشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی سازشیں

مقامی جنگجوؤں کی گھر واپسی سے ہمارے حوصلے بلند ہو گئے ہیں :کور کمانڈر بی ایس راجو

یو پی آئی : سرینگر/پاکستان پر وادی کے نوجوانوںکو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 15کارپس کے کمانڈر نے کہاکہ جموںوکشمیر کی اکثریتی آبادی بھارت کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حال کے ایام میں بہت سارے مقامی جنگجو ؤں کی گھر واپسی ہوئی ہے جس وجہ سے ہمارے حوصلے کافی بلند ہے۔ بادامی باغ سرینگر میں وجے دیوس کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران 15کارپس کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے کہاکہ پاکستان جموںوکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر کوششوں میں مصروف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کے لوگوں نے / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
پاکستان کو ہمیشہ مسترد کیا ہے جبکہ اکثریتی آبادی بھارت کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ پاکستان پر وادی کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کو کمانڈرنے کہاکہ مقامی نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں شمولیت کے رجحان میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حال کے کچھ مہینوں میںبہت سارے مقامی عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کے ساتھ ساتھ گھر واپسی کی ہے جو نیک شگون ہے۔ کور کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ کیسے وادی کشمیر کے خرمن امن میں آگ لگائی جاسکے اس کیلئے بہت سارے محازوں میں منصوبہ بندی ہور ہی ہے تاہم بھارتی افواج نے پاکستان کے ہر ایک منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت دفاعی لحاظ سے دنیا کے طاقتور ملکوں میں شمار ہوتا ہے اور پاکستان کو کسی بھی صورت میں وادی کشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ جموںخاص کرو ادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہور ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رواں برس کے دوران فوج کے ساتھ تصادم آرائیوں میں 200سے زائد جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورکمانڈر کے مطابق وادی کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فوجی کمانڈر کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل سے عسکریت پسند صفوں میں حوصلہ شکنی پائی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنگجوؤں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں کا مسلسل دباو ہے جس وجہ سے اُن کے حوصلے اب پست ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر کے حالات پر گہری نظر گزر رکھی جارہی ہے تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر کے لوگ بھارت کے ساتھ وابستگی چاہتے ہیں اور اس کا ثبوت ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں نے دیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں