لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم ڈی پی کے پروجیکٹو ں کی عمل آوری کاجائزہ لیا

اِنتظامی سیکرٹریوں کو ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی

جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا، فائنانشل کمشنر صحت اتل ڈولو ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، این ایچ اے آئی ، بی آر او ، جل شکتی ، پی ڈبلیو ڈی ، پی ڈی ڈی ، سیاحت ، باغبانی وغیرہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔دورانِ / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم ڈی پی کے تحت منظور کئے گئے 54پروجیکٹوں کی شعبہ وار عمل آوری سے متعلق جامع رِپورٹ طلب کی۔جن کے لئے 58,627 کروڑ روپے کی رقم مختص رکھی گئی ہیں ۔اُنہوں نے اَب تک ان پروجیکٹوں کی مالی و طبعی حصولیابیو ںکا جائزہ لیا۔سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ،امداد ، باز آباد کاری اور تعمیرنو (ڈی ایم آر آر آر) نے دوران میٹنگ پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کرتے ہو ئے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی موجودہ پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی جن میں صحت ، تعلیم ، سیاحت ، باغبانی، کھیل کود، جل شکتی ، تعمیرات ِعامہ ،مکانات و شہری ترقی محکموں کے پروجیکٹ شامل ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر کو بڑے پروجیکٹوں بشمول اُوڑی ۔ پونچھ سڑک کی توسیع ، سری نگ ۔ لیہہ روڑ براستہ کرگل کی تعمیر و توسیع ، سڑکوں اور پلوں کی خصوصی تجدید و مرمت ، بھارت مالا کے تحت سیاحتی رابطوں کے لئے 105کلومیٹر طویل مجوزہ سڑک پروجیکٹ ، جموں ۔ اکھنور ۔ پونچھ سڑک، جموں اور سرینگر میں نیم سڑکوں کی تعمیر ، جموں/کشمیر میں ایمز کی تعمیر ، جموں میں آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی کی تعمیر شامل ہیں کے بارے میں تفصیل دی گئی ۔سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر نے میٹنگ کا جانکاری دی کہ 11پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں اور 9 تکمیل کے قریب ہے جبکہ 34پروجیکٹ تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں جن میں سے 19پروجیکٹ 2021ء کے آخیر تک مکمل کئے جائیں گے ۔لیفیٹننٹ گورنر نے اہم پروجیکٹوں پر جاری کا کا م کا جائزہ لیا جن میں ہائیڈور الیکٹر ک پروجیکٹس کیرو، کور، شاہ پور کنڈی اور اوجھ شامل ہیں ۔پروجیکٹوں پر بروقت زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامی سیکرٹریوں کو تمام پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی عمل آوری کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے کی ہدایت دی اور اس ضمن میں ان پروجیکٹوں کی تکمیل میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے پروجیکٹوں کی عمل آوری کی باقاعدہ نگرانی کر نے اور پراگسس  رپورٹ ماہانہ بنیاد پر پیش کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔نے متعلقہ افسروں کو مؤثر نگرانی کے لئے پروجیکٹوں سے متعلق تمام تفاصیل پراگسس رِپورٹ میں درج کرنے کی ہدایت دی جن میں منظوری کی تاریخ ، کام شروع کرنے کی تاریخ ، موجودہ پیش رفت اور تکمیل کے مقررہ درج کرنے کے لئے کہا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں