ووٹنگ کی شرح57.22 فیصد : سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما

ڈی ڈی سی انتخابات کا ساتواں مرحلہ پُر امن طور پر اختتام پذیر - ضلعی ترقیاتی کونسل کے آٹھویں اور آخری مرحلے کےلئے 19دسمبر کو ووٹنگ ہوگی

سرینگر/سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرماء نے بدھ کے روز جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویںمرحلے کے تحت ہوئی پولنگ کے بارے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولنگ کی شرح مجموعی طور پر 57.22رہی ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں 31حلقہ ہائے انتخابات میں پولنگ ہوئی جن میں 13حلقہ کشمیر اور 18حلقہ جموں کے ہیں ۔ جن کیلئے 1852پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں 1068کشمیر ڈویژن میں اور 784مراکز جموں صوبہ میں قائم کئے گئے تھے ۔ الیکشن کمشنر نے مزید جانکاری دیتے / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
ہوئے بتایا کہ جموں ڈویژن میں مجموعی طور پر  71.93فیصدی ووٹنگ ہوئی جس میں سب سے زیادہ 80.12فیصدی ووٹ پونچھ میں پڑے ۔ اسی طرح 76.75ریاسی ضلع میںجبکہ اودھمپور میں 75.63فیصدی ووٹنگ درج ہوئی ۔جبکہ صوبہ جموں میں سب سے کم ووٹ ضلع ڈوڈہ میں پڑے جہاں 58.82%ووٹنگ ہوئی ۔ سٹیٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسی طرح صوبہ کشمیر میں مجموعی طور پر 39.52فیصدی ووٹنگ ہوئی جس میں ضلع بانڈی پورہ میں 70.47فیصدی سب سے زیادہ ووٹ پڑے۔ اسی طرح ضلع بارہمولہ میں 59.53فیصدی ، کپوارہ میں 59.23فیصدی ووٹنگ درج کی گئی ۔انہوںنے ضلع وار پولنگ کی شرح فیصدی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بڈگام میں 45.11%، ضلع گاندربل میں 53.69فیصدی، اننت ناگ میں 22.46%،کولگام میں 17.98فیصدی ، پلوامہ میں 11.06فیصدی ووٹنگ درج ہوئی جبکہ شوپیاں میں 6.55فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ساتویں مرحلے میں 393200رائے دہندگان نے اپنی رائے دیہی کا استعمال کیا جن میں 210479مرد اور 182721خواتین ووٹران شامل ہیں ۔  جموں وکشمیر میں 280ڈ ی ڈی سی ممبران کاانتخاب عمل میں لاکر20ضلعی ترقیاتی کونسلوں کاقیام عمل میں لانے کیلئے آٹھ مراحل پرمحیط انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پہلے چھ مراحل کے مقابلے میں پولنگ کی شرح زیادہ رہی ۔صبح 7 بجے سے دن کے2 بجے تک جاری رہنے والی ووٹنگ کے آخر پر31حلقوں میں پولنگ کی مجموعی شرح 57فیصددرج کی گئی جبکہ اسے پہلے چھ مراحل میں پولنگ کی شرح پچاس اوراکاؤن فیصدتک ہی رہی تھی ۔ کشمیر کے13اورصوبہ جموں کے18ڈی ڈی سی حلقوں میں صبح سات بجے سے نوبجے تک ووٹنگ کی مجموعی شرح 10فیصد سے زیادہ رہی کیونکہ سخت سردی ہونے کے باعث پہلے 2گھنٹوں کے دوران کم قلیل تعدادمیں ہی لوگ پولنگ مراکز اپناووٹ ڈالنے آئے ۔خیال رہے پہلے چھ مراحل میں کل221حلقوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے جبکہ بدھ کے روزساتویں مرحلے میں 31 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے اورباقی28حلقوں میں انتخابات کے آٹھویں اورآخری مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔بدھ کے روز31حلقوں میں 6لاکھ87ہزارووٹروں کیلئے کل1852پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے،جن میں سے1068پولنگ مراکز کشمیراورباقی784جموں صوبہ کے18حلقوں میں قائم کئے گئے۔ایک ہزار سے زیادہ پولنگ مراکز کوسیکورٹی کے اعتبارسے انتہائی حساس زمرے میں رکھاگیاتھا ،اورتمام پولنگ بوتھوں کے باہر اورگردونواح میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بدھ کو صبح9بجے تک مجموعی طور10.66فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔الیکشن حکام کے مطابق پہلے 2گھنٹوں کی پولنگ کے دوران کشمیر وادی کے ضلع پلوامہ میں 2.68فیصد،بارہمولہ میں3.47فیصد،کولگام میں1.51فیصد، شوپیان میں0.81فیصد،اننت ناگ میں4.41فیصد،بانڈی پورہ میں14.35فیصد،گاندر بل میں5.76فیصد،کپوارہ میں8فیصد اور ضلع بڈگام میں 9.03فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں13.07فیصد،ا±دھمپور میں11.48فیصد،جموں میں16.56فیصد،کٹھوعہ میں20.13فیصد،رام بن میں7.89فیصد،ڈوڈہ میں9.39فیصد،سانبہ میں13.53فیصد، پونچھ میں16.39فیصد،راجوری میں13.37فیصد اور ضلع ریاسی میں14.08فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے2گھنٹوں کی پولنگ کے دوران وادی کشمیر میں کل ملاکر6.11فیصد جبکہ جموں صوبہ میں14.43فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔معلوم ہواکہ موسم بہترہونے اورسردی کی شدت میں کمی آنے کے بعداگلے دوگھنٹوں کے دوران پولنگ مراکز کے باہر ووٹروں کی تعداداورقطاروں میں اضافہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ 11بجے تک اکتیس حلقوںمیں پولنگ کی مجموعی شرح28فیصد سے تجاوز کرگئی ۔الیکشن حکام نے بتایاکہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بدھ کو صبح11 بجے تک مجموعی طور28.24فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔الیکشن حکام کے مطابق پہلے 4 گھنٹوں کی پولنگ کے دوران کشمیر وادی کے ضلع پلوامہ میں 6.58فیصد،بارہمولہ میں29.29فیصد،کولگام میں8.81فیصد، شوپیان میں3.30فیصد،اننت ناگ میں12.50فیصد،بانڈی پورہ میں39.76فیصد،گاندر بل میں22.22فیصد،کپوارہ میں25.13فیصد اور ضلع بڈگام میں 26.11فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں38.02فیصد،ا±دھمپور میں36فیصد،جموں میں27.94فیصد،کٹھوعہ میں38.47فیصد،رام بن میں31.44فیصد،ڈوڈہ میں29.49فیصد،سانبہ میں39.13فیصد، پونچھ میں43.20فیصد،راجوری میں36.45فیصد اور ضلع ریاسی میں35.70فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے 4 گھنٹوں کی پولنگ کے دوران وادی کشمیر میں کل ملاکر20.55فیصد جبکہ جموں صوبہ میں34.63فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔معلوم ہواکہ موسم بہترہونے اورسردی کی شدت میں کمی آنے کے بعداگلے دوگھنٹوں کے دوران پولنگ مراکز کے باہر ووٹروں کی تعداداورقطاروں میں اضافہ ہوا۔معلوم ہواکہ موسم بہترہونے اورسردی کی شدت میں کمی آنے کے بعداگلے 2گھنٹوں کے دوران یعنی دن کے ایک بجے تک پولنگ مراکز کے باہر ووٹروں کی تعداداورقطاروں میں اضافہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ دن کے ایک بجے تک اکتیس حلقوںمیں پولنگ کی مجموعی شرح47فیصد سے تجاوز کرگئی ۔الیکشن حکام نے بتایاکہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بدھ کو صبح1 بجے تک مجموعی طور47.43فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔الیکشن حکام کے مطابق پہلے 6 گھنٹوں کی پولنگ کے دوران کشمیر وادی کے ضلع پلوامہ میں 9.37فیصد،بارہمولہ میں49.50فیصد،کولگام میں14.32فیصد، شوپیان میں5.20فیصد،اننت ناگ میں18.81فیصد،بانڈی پورہ میں58.78فیصد،گاندر بل میں41.60فیصد،کپوارہ میں42.19فیصد اور ضلع بڈگام میں39.48فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں61.01فیصد،ا±دھمپور میں58.69فیصد،جموں میں58.81فیصد،کٹھوعہ میں59.35فیصد،رام بن میں57.93فیصد،ڈوڈہ میں50.13فیصد،سانبہ میں64.90فیصد، پونچھ میں69.92فیصد،راجوری میں61.38فیصد اور ضلع ریاسی میں58.89فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے6 گھنٹوں کی پولنگ کے دوران وادی کشمیر میں کل ملاکر32.41فیصد جبکہ جموں صوبہ میں59.90فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔دریں اثناءآخری گھنٹے میں پولنگ مراکز کے باہر چھوٹی لمبی قطاروں میں موجودلوگوںنے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا،اورآخری گھنٹے میں بیشتر پولنگ بوتھوں میں جم کرووٹنگ ہوئی ۔غیرسرکاری ذرائع کے مطابق آخری ایک گھنٹے میں ہوئی ووٹنگ کے بعدجموں وکشمیر کے 31ڈی ڈی سی حلقوں میں پولنگ کی مجموعی شرح 52فیصدتک پہنچ گئی ،تاہم کشمیر کے تیرہ حلقوں میںپولنگ کی شرح جموں کے18حلقوں کے مقابلے میں کافی کم ریکارڈکی گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں