ڈوڈہ اور کشتواڑ میں المناک حادثے، 7ہلاک تیز رفتار مسافر گاڑی گہری نالے میں لڑھک گئی

12 اگست 2017
<p>ڈوڈہ اور کشتواڑ میں المناک حادثے، 7ہلاک تیز رفتار مسافر گاڑی گہری نالے میں لڑھک گئی</p>

جموں/کے ایم این /ڈوڈہ میں ایک چھوٹی مسافر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے6مسافر از جان اورڈرائیور سمیت7دیگر زخمی ہوگئے جبکہ کشتواڑ میں ایک لوڈ کیرئیر کو حادثہ پیش آنے سے اس کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔ ڈوڈہ قصبے سے22کلومیٹر دورچیرالا تحصیل میں جمعہ کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔نمائندے کے مطابق پُل ڈوڈہ سے چیرالا کی طرف جارہی ایک چھوٹی مسافر گاڑی﴿ٹریکس﴾ زیر نمبرJK02A R/8358پونیجا نامی گائوں کے نزدیک اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک کے کنارے سے لڑھک کر قریب150فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔جس جگہ پر یہ حادثہ پیش آیا، وہ جگہ پہاڑی چٹانوں پر مشتمل ہے جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں سوارتمام مسافر ہلاک یا زخمی ہوگئے ۔حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس ، فورسز اور بچائو رضاکاروں کے دستے جائے واردات پر پہنچ گئے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بچائو اہلکار دشوار گزر راستوں سے گزرتے ہوئے گاڑی کے ملبے تک پہنچے تو وہاںگاڑی کے ڈرائیور سمیت تمام مسافر شدید زخمی اور خون میں لت پت حالت میں مدد کیلئے پکار رہے تھے ۔جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت گاڑی میں کل13مسافر سوار تھے۔تمام زخمیوں کو فوری /
 طور ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے 4 مسافروں کو مردہ قرار دیاجبکہ دو مسافر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار جن4مسافروں کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی تھی، ان میں 80سالہ محمد یوسف خان ولد ولی خان ساکن سونار تھواہا، 30سالہ اوم پرکاش ولد ودھیا لعل بنکھن تھواہا، فضل دین ولد روشن دین ساکن جندانی اور پنجاب سنگھ ولد خزان چند ساکن بونجواہ شامل ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں45سالہ راجیشور سنگھ ولد بودھا سنگھ ساکن رانکاسمیت 2مسافر چل بسے ، تاہم ان میں سے ایک کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ دیگر 7 میں سے 4زخمی مسافراسی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ پردیپ سنگھ، ونش شرما اور کریتیکا شرما کو مزید علاج و معالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔قانونی اور طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد جب مرنے والوں کی لاشیں ان کے آبائی گھروں کو پہنچائی گئیں تو وہاںکہرام مچ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے چھان بین جاری ہے ۔ ادھرکشتواڑسے کشمیر میڈیا نٹ ورک نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پارڈر سے ضلع ہیڈکوارٹر کی طرف جارہا ایک لوڈ کیرئیر زیر نمبرJK17/2125 دوران سفر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا۔اس حادثے میں گاڑی کا26سالہ ڈرائیور اختر حسین ساکن لنک روڑ کشتواڑ موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔بعد میں اس کی لاش ضلع اسپتال کشتواڑ پہنچائی گئی جہاں پوسٹ مارٹم انجام دینے کے بعد لاش ورثائ کے سپرد کی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے