گیارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی

12 اگست 2017

سرینگر/ حکام نے سنیچر کو طے شدہ 11ویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بور ڈ آف سکول ایجوکیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہائر سیکنڈری پارٹ 1یعنی گیارہویں جماعت کی ٹرم 1اور ٹرم 2کے لئے کل یعنی 12اگست کو لیے جانے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ امتحانات 16اگست یعنی بدھ کو لئے جائیں گے۔

تبصرے