خواتین اور معذورین کیلئے بسوں میں سیٹیں مخصوص رکھی جائیں: تصدق مفتی

12 اگست 2017

سرینگر/جموں وکشمیر شکایتی سیل کے کواڈنیٹرتصدق حسین مفتی نے ٹرانسپورٹ محکمہ سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک محکمہ کی طرف 2012ئ میں جاری کئے گئے حکمنامے کو سختی سے عملائیں، جس کے تحت منی بسوں میں عورتوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے 8سیٹیں مخصوص رکھی گئی ہیں۔اس حکمنامے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے تصدق مفتی نے کہا ہے کہ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ ریزرویشن کے باوجود ، عورتوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران کھڑا رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔چونکہ پبلک ٹرانسپورٹ عام طور پر کھچا کھچا بھرا ہوتا ہے اورنامعقول افراد کو خواتین کے ساتھ دست درازی کرنے /
، خواتین کی عزت و آبرو کو دھچکا پہنچانے اور جسمانی طور ناخیز افراد کے ساتھ بھی ناروا سلوک عمل میں لایا جاتا ہے۔ٹرانسپورٹ محکمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مخصوص نشستوں کو مناسب طریقے پر نمایاں بنائیں تاکہ یہ مخصوص سیٹیں آسانی سے پہچانی جاسکیں ۔تصدق مفتی نے اس سلسلے میں ٹریفک محکمہ کی طرف سے ٹول فری نمبرات کو بھرپور تشہیر دینے اورساتھ میں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں پر زور دیا جائے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

تبصرے