اجمیر شریف کے سجادہ نشین اور شری شری روی شنکر کووزیراعظم کی طرف سے’’ کشمیر مشن ‘‘سونپاگیا

12 اگست 2017

نئی دہلی/ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے اور لوگوں میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے وزیر اعظم ہند نے آستانہ عالیہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین سعید فاخر کاظمی چستی کے ساتھ وزیر اعظم دفتر میں ملاقات کی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اُن سے رائے حاصل کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم ہند نے ملاقات کے دوران صوفی بزرگ کو بتایا کہ وہ اور شری شری روی شنکر مستقبل قریب میں کشمیر جاکر وہاں پر ہم خیال افراد کو اعتماد میں لے کر امن کو پیغام پہنچائے تاکہ کشمیریوں میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔ وزیر اعظم /
ہند نریندر مودی اور آستانہ عالیہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین سعید فاخر کاظمی چستی کے درمیان کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہند نے سعید کاظمی پر زور دیا کہ وادی کشمیر میں صوفیائے کرام کی تعلیمیات کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں میں جو غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں انہیں دور کیا جاسکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم ہند نے سعید کاظمی پر زور دیا کہ وہ فوری طورپر کشمیر کا دورہ کریں اور وہاں پر موجود ہم خیال دینی تنظیموں کے ساتھ بات کرکے اس سلسلے میں اُن تک امن کا پیغام پہنچائے ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم ہند نے سعید کاظمی پر زور دیا کہ وہ اور شری شری روی شنکر کشمیر کے لوگوں تک امن کو پیغام پہنچانے کیلئے ریاست کا دورہ کریں ۔

تبصرے