35-Aکیخلاف سازشیں کشتواڑ میں آج ہڑتال کی اپیل

12 اگست 2017

سے حذف کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی لوگوں سے تاکید کرتے ہوئے امام جامع مسجد کشتواڑ نے حریت کانفرنس کی جانب سے سنیچر کے روز دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کیا ۔ امام جامع مسجد کشتواڑ فاروق احمد کچلو نے حریت کانفرنس کی جانب سے سنیچر کے روز دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی دفعہ 370کو کالعدم قرار دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کشتواڑ ضلع میں سنیچر کے روز مکمل ہڑتال کی جائے تاکہ مرکزی حکومت کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ ریاست کے تینوں /
خطوں کے لوگ دفعہ 370کو کالعدم قرار دینے کے خلاف ہے۔ چناب ویلی ٹریڈریس ایسو سی ایشن کشتواڑ کے جنرل سیکریٹری نے بھی حریت کانفرنس کی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دکانداروں سے سنچر کے روز دکانیں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے